پی ٹی وی کی ٹیم قومی ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، عارف قریشی

بدھ 23 دسمبر 2015 12:13

پی ٹی وی کی ٹیم قومی ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، عارف قریشی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) پی ٹی وی کے سپورٹس آفیسر عارف قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی ٹیم قومی ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ (جمعہ) جمعہ سے کراچی میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ٹیم کا چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ نصیر بندہ سٹیڈیم میں گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا جس میں 16 کھلاڑی شرکت کر رہے تھے اور کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی وی ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پی ٹی وی کی ٹیم جمعرات کو کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :