ڈی جی رینجر سکوائش چیمپئن شپ26 دسمبر سے شروع ہوگی

بدھ 23 دسمبر 2015 12:17

ڈی جی رینجر سکوائش چیمپئن شپ26 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) ڈی جی رینجر سکوائش چیمپئن شپ 26 دسمبر سے جہانگیر سکواش کمپلیکس، کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 64 کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں 32 مرد اور 32 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ چیمپئن شپ31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ فرحان زمان چیمپئن شپ میں مردوں کے مقابلوں میں ٹائٹل کا دفاع کرینگے جبکہ رفعت خان خواتین کے مقابلوں میں ٹائٹل کا دفاع کرینگی۔

متعلقہ عنوان :