قومی ویمن آرچری ٹیم کے چناؤ کیلئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز 28 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونگے

بدھ 23 دسمبر 2015 12:18

قومی ویمن آرچری ٹیم کے چناؤ کیلئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز 28 دسمبر کو اسلام ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز 28 دسمبر کو صبح دس بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال گراؤنڈ پر ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر وصال محمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑی شرکت کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم سیف گیمز میں شرکت کرے گی اور ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :