قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

بدھ 23 دسمبر 2015 12:18

قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمر سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے انتظامات آئندہ چند روز میں مکمل کر لئے جائیں گے اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے تربیتی کیمپ اپنے ، اپنے علاقوں میں جاری ہیں۔