کسٹم عدالت ، ماڈل ایان علی کی پیشی پر ایک دن کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کر لی

ملزمہ ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئی تو ضمانت منسوخ کر دی جائے گی ،جج کے ریمارکس

بدھ 23 دسمبر 2015 12:30

کسٹم عدالت ، ماڈل ایان علی کی پیشی پر ایک دن کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء ) کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی پیشی پر ایک دن کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو 6جنوری کو ہر صورت عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روزماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ہے سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمدنے کی ،راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی کارروائی شروع کی تو ملزمہ کی جانب سے ان کے وکیل نے حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائرکرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ سندھ ہائیکورٹ میں ذاتی پیشی کی بناء پرحاضر ہونے سے قاصر ہیں،کسٹم کے وکیل نے ایان علی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ایان علی کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں،استغاثہ کے 10 گواہان عدالت میں حاضر ہیں، کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمدنے اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ایان علی پیش نہیں ہوتیں تو وہ ان کی ضمانت منسوخ کردیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹیشن میں حاضری ضروری نہیں یہ ٹرائل کورٹ ہے یہاں حاضری ضروری ہے،عدالت نے ایان علی کی آج کی پیشی سے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمہ آئندہ پیشی پر حاضری یقینی بنائیں ورنہ وہ یکطرفہ طور پر حاضر شہادتیں قلمبند کردیں گے بلکہ کسٹم انٹیلی جنسکی انٹی منی لانڈرنگ درخواست کو مقدمے سے الگ کرکے اس پر بحث بھی کرا دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 6جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :