مس یونیورس کو تاج کےعلاوہ کیا کچھ انعام میں ملتا ہے؟ اس سال کا پیکیج

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 23 دسمبر 2015 12:34

مس یونیورس کو تاج کےعلاوہ کیا کچھ انعام میں ملتا ہے؟ اس سال کا پیکیج

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23دسمبر2015ء)سٹیوہاروے نے غلطی سے مس کولمبیاکو مس یونیورس کا تاج پہنا دیا مگر پھر معذرت کرکے اسے اصل حقدار مس فلپائن کے سر سجا دیا۔ مس کولمبیا اریاڈنا گوٹیرریز نے تاج ہی نہیں کھویا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ سب کچھ کھو دیا، جسے پانے کے خواب ہر مس یونیورس دیکھتی۔مس یونیورس کو شہرت تو ملتی ہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اور بہت سے مالی فائدے ملتے ہیں۔

نیویارک سٹی میں ایک عالیشان اپارٹمنٹ، قیمتی کپڑے اور بے شمار سہولیات ہر مس یونیورس کو ملتی ہیں۔ اس دفعہ منتخب ہونے والے مس یونیورس یعنی مس فلپائن پیا الونزو کو جو فوائدحاصل ہونگے، ان کی تفصیل اس سال کے پیکیج میں موجود ہے۔
مس پیا الونزو کے پیکیج کی تفصیل درج ذیل ہے۔
· بطور مس یونیورس ،ایک سال تک ماہانہ تنخواہ
· اگلے مقابلوں تک نیویارک سٹی میں عالیشان اپارٹمنٹ اور رہائش کے اخراجات
· نیویارک فلم اکیڈمی کالج آف وژیول پرفارمنگ آرٹس کی طرف سے ایک سال تک سکالر شپ
· چی ہیر کیئر کی جانب سے ایک سال تک بالوں کی مفت مصنوعات
· ڈی آئی سی کی طرف سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہیروں کا تہرا تاج اور زیورات
· چینی لاؤنڈری شوز کی طرف سے جوتوں کی وارڈ روب
· یامامے کی طرف سے سوئمنگ وئیر
· امیج سکن کیئر کی طرف سے ایک سال تک جلد کی حفاظت کے لیے مصنوعات
· پرسنل سروسز بشمول گریویٹی فٹس،@ لے پارکر میریڈین ہوٹل کی ممبرشپ اور جون باریٹ سیلون کی طرف سےہیئر سروسز
· فیشن فوٹو گرافرفاڈیل بیریشا کی طرف سے ماڈلنگ پورٹ فولیو
· ڈاکٹر شیرل تھلمان کارچر کی طرف سے ڈرماٹالوجسٹ اور سکین کیئر سروسز
· تانیہ زکربروٹ کی طرف سے صحت اور غذائیت کے مشورے، ڈاکٹر جین لنہارٹ کی طرف سے ڈینٹل سروسز۔

(جاری ہے)


· مس یونیورس آرگنائزیشن کی طرف سے پیشہ ور ترجمان
· سپانسر اور پارنٹر فلاحی اداروں کی طرف سے سفری ترجمان۔
· نیویارک سٹی کی تقریبات جیسے کاسٹنگ، مووی پریمیئر، سکریننگ، براڈ وے شوز اور لانچ پارٹیز تک رسائی۔
· مس یونیورس آرگنائزیشن کے فیشن سٹائلسٹ کی طرف سے سٹائلنگ اور وارڈروب