گلوکارہ حنا فرید کا میوزیکل البم بعض وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوگیا

بدھ 23 دسمبر 2015 12:45

گلوکارہ حنا فرید کا میوزیکل البم بعض وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء ) گلوکارہ حنا فرید کا میوزیکل البم بعض وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوگیا ، نئے سال کے پہلے ماہ میں دوبارہ میوزیکل البم پرکام شروع کر کے ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کریں گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ حنا فرید نے اپنے پرستاروں کے لئے 25دسمبر کو نئی میوزیکل البم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر بیرون ملک میں ہونے والے مسلسل شو زکے باعث ان کی میوزیکل البم ادھوری رہ گئی جس کے باعث وہ اس کو 25دسمبر کو ریلیز نہیں کرسکتیں۔تاہم حنا فرید نئے سال کے پہلے ماہ میں دوبارہ اپنی نئی ویڈیو البم مکمل کروانے کے بعد 14فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کریں گی ۔