گلوکار ابرار الحق اپنے نئے آڈیو البم کی تیاریوں میں مصروف

بدھ 23 دسمبر 2015 12:47

گلوکار ابرار الحق اپنے نئے آڈیو البم کی تیاریوں میں مصروف

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) معروف گلوکار و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابرار الحق اپنے نئے آڈیو البم کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ابرار الحق اپنی ان دنوں اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ ان کے نئے البم میں ہر طرح کے گانے شامل ہوں گے اور خاص طور پر نوجوان نسل کو بڑے خوبصورت گانے سننے کو ملیں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ابرار الحق کا کہنا ہے کہ میری پوری توجہ اپنے نئے آنے والے البم پر مرکوز ہے جس کی شاعری اور میوزک پر بڑی محنت کر رہا ہوں اور پر امید ہوں کہ میرے پرستاروں کو میرے آنے والی نئی البم ضرور پسند آئے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور گلوکاری دو مختلف شعبے ہیں اور کوشش کرتا ہوں کہ دونوں کو برابر وقت دوں تاکہ میرے اندر کا فنکار زندہ رہ سکے ۔