فلم ” جاناں “ سے میری بڑی توقعات وابستہ ہیں ، اپنے کردار پر بڑی محنت کی ہے ‘ مشی خان

بدھ 23 دسمبر 2015 12:47

فلم ” جاناں “ سے میری بڑی توقعات وابستہ ہیں ، اپنے کردار پر بڑی محنت ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) نامور اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں طویل سفر کرنے کے لئے اچھی پلاننگ نہایت ضروری ہے کیونکہ انسان جب بھی کوئی کام پلاننگ سے کرتا ہے تو کامیابی ضرور اس کے قدم چومتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ٹی وی فنکاروں کا ٹی وی کے ساتھ ماڈلنگ اور شوبز کے دیگر شعبوں میں کام کرنا بڑی خوش آئند بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری آنے والی نئی فلم ” جاناں “ سے میری بڑی توقعات وابستہ ہیں ، میں نے اپنے کردار پر بڑی محنت کی ہے اور پر امید ہوں کہ میرے پرستاروں کو میری پرفارمنس ضرور پسند آئے گی۔ مشی خان نے کہا کہ شوبز میں دوبارہ آمد پر خود کو ترو تازہ محسوس کر رہی ہوں اور پوری کوشش کروں گی کہ پرستاروں کی امیدوں پر پورا اتر سکوں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھا اور معیاری کردار ہمیشہ سے میری کمزوری رہا ہے کیونکہ میں تعداد کی بجائے معیاری کام کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :