نیوزی لینڈ ، سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا

بدھ 23 دسمبر 2015 12:51

نیوزی لینڈ ، سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 26 دسمبر ..

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہو گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کو کلین سویپ شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 28 دسمبر، تیسرا میچ 31 دسمبر، چوتھا میچ 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :