سین ولیمز فٹنس مسائل کے باعث افغانستان کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار

بدھ 23 دسمبر 2015 12:51

سین ولیمز فٹنس مسائل کے باعث افغانستان کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ..

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سین ولیمز فٹنس مسائل کے باعث افغانستان کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں ان کی جگہ ٹنڈئی چیسورو اور ویلنگٹن مسکڈزا کو بالترتیب ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوین ٹیم شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

زمبابوین کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم آر آئی سکین رپورٹ ملنے کے بعد معلوم ہوا کہ ولیمز کی گراؤن انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور ڈاکٹروں نے انجری سے مکمل نجات کیلئے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :