30 سے 40 برس کی عمر میں ماں بننے والی خواتین کے بچے زیادہ صحتمند اور ذہین ہوتے ہیں، نئی سائنسی تحقیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 13:01

30 سے 40 برس کی عمر میں ماں بننے والی خواتین کے بچے زیادہ صحتمند اور ذہین ..

برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء): سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق 30 سے 40 سال کے درمیان کی عمر میں جنم دینے والی ماؤں کے بچے زیادہ صحت مند اور ذہین ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بائیو ڈیموگرافی اینڈ سوشل بائیولوجی نامی جرنل میں شائع ہوئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماں کی عمر بچے کی نشوونما پر اثرانداز ہوتی ہے لہٰذا وہ مائیں جو 30 سے 40 سال کی عمر کے دوران بچے کو جنم دیتی ہیں، ان کے بچے نسبتاً زیادہ صحت مند اور ذہین ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ 40 سے 50 سال کی عمر میں جنم دینے والی ماؤں کے بچے موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج پر وضاحت دیتے ہوئے ڈاکٹر ایلس گوسس نے بتایا کہ چونکہ عموماً 30 سے زائد عمر کی خواتین زیادہ پڑھی لکھی ہوتی ہیں، ان کی آمدنی زیادہ ہوتی ہے، تعلقات مستحکم ہوتے ہیں اور طرزٍ زندگی زیادہ صحت مند ہوتا ہے اس لیے وہ حاملہ ہونے کے حوالے سے زیادہ اور بہتر انداز میں منصوبہ بندی کرسکتی ہیں۔ نئی تحقیق کے یہ نتائج ’ملینیئم کوہورٹ اسٹڈی‘ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے اخذ کیے گئے ہیں، جس میں برطانیہ کے 18 ہزار بچوں کی نشوونما کے حوالے سے مطالعہ کیا گیا۔