ایشوریا رائے اور سلمان خان نے ساتھ ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے کو نظرانداز کر دیا

بدھ 23 دسمبر 2015 13:05

ایشوریا رائے اور سلمان خان نے ساتھ ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے کو نظرانداز ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) سپر سٹار سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن نے گزشتہ روز منعقد کی جانے والی سٹارڈسٹ ایوارڈ2015 ء کی تقریب میں شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان تقریب میں شرکت کیلئے پہلے تشریف لائے ،جبکہ سابق حسینہ عالم بعد میں پہنچیں۔ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے ایشوریا رائے کا استقبال سٹار ڈسٹ کے مالک ناری حرا نے آگے بڑھ کر کیا۔

(جاری ہے)

تاہم دو سابق محبت کرنے والے تقریب کے دوران ایک دوسرے سے خاصے فاصلے پر بیٹھے تاکہ ایک دوسرے کی نظروں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایوارڈ شوکے اختتام پزیر ہوتے ہی سپر سٹار فوراً وہاں سے چلے گئے جبکہ ایشوریا رائے اپنے سسر میگا سٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ہال میں ہی تشریف فرماں رہیں۔واضح رہے سلمان خان اور ایشوریا رائے اپنی فلم ”ہم دل دے چکے صنم “ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :