شاہ رخ خان کے غیر قانونی عمل پر این جی او نمائندہ کی پولیس کو اطلاع

بدھ 23 دسمبر 2015 13:06

شاہ رخ خان کے غیر قانونی عمل پر این جی او نمائندہ کی پولیس کو اطلاع

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) بھارتی این جی او واچ ڈاگ فاوٴنڈیشن کے ایک نمائندے کی طرف سے منگل کے روز بولی ووڈ سپر سٹار شاہ خان کی ونیٹی وین کی غیر قانونی پاکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی ونیٹی وین انکی ممبئی میں واقع رہائش گاہ منت کے قریب بیچ سڑک کے غیر قانونی طور پر پارک کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

این جی او کے نمائندے ایڈووکیٹ گاڈ فریوپیمنٹو نے منگل کے روز میڈیا کو بتایا کہ جب وہ سڑک پر سے گزرے تو سپر سٹار کی ونیٹی وین کو غلط پارک کیے ہوئے دیکھا۔ انکا کہنا تھا کہ جب وہ قریب جا کرجائزہ لینے لگے تو سیکیورٹی گارڈ نے انھیں دور رہنے کی ہدایت کی جس پر انھوں نے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر اطلاع دی۔ٹریفک پولیس نے فوراً قریبی پولیس آفیسر کو معاملے کے جائزے کی ہدایات جاری کیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر انھوں نے دوبارہ اس طرح غیر قانونی پارکنگ دیکھی تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :