کراچی : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 13:09

کراچی : وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سندھ کابینہ کا ہنگامی اور اہم اجلاس طلب کر لیا ، تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رینجرز اختیارات سے متعلق ممکنہ طور پر اہم فیصلے کیے جائیں گے، ا جلاس میں کراچی سمیت صوبے بھر کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ وزیر اعلٰی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں رینجرز اختیارات پر وفاق اور سندھ میں پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :