متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ایران سے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے کی سازش ناکام بنادی

بدھ 23 دسمبر 2015 13:25

متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ایران سے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے کی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ایران سے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے ایک کشتی قبضے میں لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشت روز پولیس نے شارجہ ریاست میں خالد بندرگاہ کے قریب کارروائی کارروائی کر کے ایک کشتی قبضے میں لے لی تھی۔

کشتی کے ایرانی کپتان دو ایرانی شہریوں سمیت ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نشہ آور بوٹی حشیش کی ساڑھے گیارہ کلو اور منشیات کی ایک لاکھ 42 ہزار 725 گولیاں کشتی مین چھپائی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ کشتی کے بیلنس ٹینک توازن برقرار رکھنے والی ٹینکی میں دو ایرانی مشتبہ اسمگلر چھپائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

آکسیجن کی کمی اور ٹینکی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی تھی اور وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھے۔

اماراتی پولیس کے مطابق مملکت میں منشیات اسمگلنگ کی یہ کوشش 25 اکتوبر کو ناکام بنائی گئی تھی تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک اسے منظرعام پرنہ لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران کشتی کے کپتان اور ایرانی نڑاد دو افراد نے منشیات کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ ایران سے باضابطہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد منشیات لے کر متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :