نئی فلم ” ہجرت“ کی نمائش آئندہ ماہ ہو گی

بدھ 23 دسمبر 2015 13:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) فاروق مینگل کی نئی فلم ہجرت آئندہ ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

(جاری ہے)

21 جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں رابطہ بٹ ، اسد زمان ،رباب علی ، ندیم بیگ اور ایوب کھوسو جلوہ گر ہوں گے جبکہ ثناء ایک آئٹم سانگ کریں گی فلم کی کہانی افغان پناہ گزینوں کے گرد گھومتی ہے پروڈیوسر اور ہدایتکار فاروق مینگل نے بتایا کہ ایک فلم کی کامیابی کے لئے اس کی ریلیز کا وقت بھی بہت اہم ہوتا ہے میرے خیال میں ساری پاکستانی فلموں کو ریلیز کے لئے پورا وقت ملنا چاہئے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام فلم پروڈیوسرز ایک دوسرے سے تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :