عالیہ اور رنبیر کپور کے ساتھ فلم نہیں کر رہا ، امتیاز علی

بدھ 23 دسمبر 2015 13:54

عالیہ اور رنبیر کپور کے ساتھ فلم نہیں کر رہا ، امتیاز علی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) بالی وڈ فلم میکر امتیاز علی نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ اپنا آئندہ پراجیکٹ کرنے بارے رپورٹوں کی تردید کر دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میں ابھی عالیہ اور رنبیر کو ایک ساتھ کاسٹ نہیں کر رہا انہوں نے کہا کہ فلم ہائی وے کی پروموشن کے دوران رنبیر اور عالیہ میرا انٹرویو کرنے آئے تھے اور اس وقت ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے بارے بھی بات کی تھی تاہم اس کے بعد ہمارے درمیان اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تاہم انہوں نے کہا کہ جتنا جلد ممکن ہو سکا ہم ایک ساتھ ضرور کام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :