برطانوی فٹبال فرینک لیمپارڈ ، ٹی وی اینکر بلیک لے کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بدھ 23 دسمبر 2015 13:58

برطانوی فٹبال فرینک لیمپارڈ ، ٹی وی اینکر بلیک لے کیساتھ شادی کے بندھن ..

لندن () انگلش فٹ بالر اور نیویارک سٹی کے فارورڈ فرینک لیمپارڈ نے آئرلینڈ کی ٹی وی اینکر کرسٹین بلیک لے سے شادی کرلی ۔ شادی کی تقریب لند ن میں ہوئی جس میں دولہا، دلہن کے قریبی رشتہ داروں اوردوستوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

37 سالہ فرینک لیمپارڈ اور 36 سالہ کرسٹین بلیک لے 6 سال سے دوست تھے ، دونوں نے گھر والوں کی رضامندی سے شادی کا فیصلہ کیا اور گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ۔ کرسٹین بلیک لے کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا ۔ لیمپارڈ کاکہنا تھا کہ بلیک لے انتہائی سمجھدار خاتون ہیں ۔