کراچی : سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کا افتتاح ، وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے 10 ماہ کی بچی انتقال کر گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 14:46

کراچی : سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کا افتتاح ، وی آئی پی موومنٹ کی وجہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کے افتتاح کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر اسپتال کی ایمر جنسی وارڈ کے درازے بند کر دئے گئے . جس کے باعث 10 ماہ کی ایک بچی بلاول بھٹو زرداری کے وی آئی پی پروٹوکول کی بھینٹ چڑھ گئی. مریضوں اور لواحقین کو اسپتال کے اندر جانے سے روک دیا گیا تھا جس کے باعث 10 ماہ کی بسمہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی .

(جاری ہے)

لواحقین نے بلاول بھٹو زرداری کے وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف احتجاج کیا ہے. بچی کے والد کا کہنا ہے کہ میں بچی کو لے کر لیاری سے آیا تھا ، ایک گھنٹہ تک سکیورٹی کے نام پر ایمرجینسی گیٹ ہی پر روکا گیا جس کے بعد ڈاکٹر نے بچی کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ اگر 10 منٹ پہلے لے آتے تو بچی جانبر ہو سکتی تھی . سول اسپتال کے باہر بچی کے والدین کا رو رو کر بُرا حال ہے. میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچی کے لواحقین کا کہنا تھا کہ یہ کیسی حکومت ہے جس کی وجہ سے ہمارے بچے ہمارے بازوؤں ہی میں دم توڑ رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :