کیرم بال ، دیگر نئے تجربات کی بجائے آف سپن اور دوسرا پر بھروسا کرتا ہوں ، ہربھجن سنگھ

بدھ 23 دسمبر 2015 14:51

کیرم بال ، دیگر نئے تجربات کی بجائے آف سپن اور دوسرا پر بھروسا کرتا ..

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23دسمبر- 2015ء) دورہ آسٹریلیا کے لئے بھارتی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل ہونے والے آف سپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں کیرم بال اور دیگر نئے تجربات کرنے کی قطعی ضرورت نہیں کیونکہ وہ اپنی اسی مضبوطی پر بھروسہ کریں گے جو پندرہ سال سے ان کا سرمایہ ہے ۔

(جاری ہے)

’’بھجی‘‘ کے نام سے مشہور 35 سالہ تجربہ کار سپنر کے مطابق وہ آف سپن اور ’’دوسرا‘‘پر بھروسہ کرتے ہیں لہٰذا انہیں نئے تجربات کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اپنی مہارت کے باعث ہی انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 700 سے زائد وکٹیں حاصل کیں جو ان سے کوئی نہیں چھین سکتا اور اسی کے سہارے وہ بھارت کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح دلائیں گے ۔