پاکستان سپرلیگ میں شامل ٹیموں کی مینجمنٹ ،کوچنگ سٹاف کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں

بدھ 23 دسمبر 2015 15:03

پاکستان سپرلیگ میں شامل ٹیموں کی مینجمنٹ ،کوچنگ سٹاف کی تفصیلات بھی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپرلیگ میں شامل ٹیموں کی مینجمنٹ اورکوچنگ سٹاف کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔ پشاورزلمی کے مالک جاویدآفریدی(ہائیرگروپ) ہیں،عمران خان اتالیق،عبدالرحمن منیجر ،محمداکرم ہیڈکوچ،زمباوے کے اینڈی فلاوربیٹنگ کوچ،جنوابی افریقہ کے گرانٹ کودن فیلڈنگ کوچ،ابراہیم قریشی اسسٹنٹ ٹرینر،زمباوے کے بریڈلی ایان رابنس فیزیوتھراپسٹ اورعثمان ہاشمی اینالسٹ ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کنگزکے مالک سلمان اقبال (اے آروائی گروپ)،ہیڈکوچ جنوبی افریقہ کے مکی آرتھراوراسسٹنٹ کوچ/بولنگ کوچ مشتاق احمدہیں۔کوئٹہ گلیڈییٹرس کے مالک ندیم عمر(عمرایسوسی ایٹس)،معین خان ہیڈکوچ،انگلینڈکے ایان لیسلی پونٹ اسسٹنٹ کوچ/بولنگ کوچ اورانگلینڈہی کے جولین فاوٴنٹین فیڈنگ کوچ ہیں۔ اسلام آبادیونائیٹڈکے مالک علی نقوی(وینچرکیپٹل )،ڈائریکٹرعظم فاسٹ بولروسیم اکرم،ہیڈکوچ آسٹریلیاکے ڈین جونزاوربولنگ کوچ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترہیں۔لاہورقلندرکے مالک فوادرانا(قطرآئل کمپنی)،ہیڈکوچ جنوبی افریقہ کے پیڈی اپٹن اوراسسٹنٹ کوچ اعجازاحمدہیں۔

متعلقہ عنوان :