آئی سی سی ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے دنیا بھر میں یکساں وکٹیں بنانے پر زور دے،یونس خان

بدھ 23 دسمبر 2015 15:07

آئی سی سی ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے دنیا بھر میں یکساں وکٹیں بنانے پر زور دے،یونس ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23دسمبر- 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بہترین وکٹوں کی صدا بلند کرتے ہوئے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فارمیٹ کیلئے دنیا بھر میں یکساں وکٹیں بنانے پر زور دے ۔ ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ناقص وکٹیں بنائی گئیں جو اس فارمیٹ کی کرکٹ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں ۔

(جاری ہے)

تجربہ کار بلے باز کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچز میں گیند ابتداء ہی سے بہت زیادہ ٹرن کر رہی تھیں جسکی وجہ سے مقابلے کے رجحان کو دھچکا لگا جبکہ سری لنکا کیخلاف نیوزی لینڈ نے بھی کچھ ایسے ہی تجربات کئے ۔ یونس کا کہنا تھا کہ اب آسٹریلیا اور انگلینڈ میں بھی ماضی کی طرح بہت زیادہ باؤنسی وکٹیں نہیں ہوتیں اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے ٹیسٹ کرکٹ کی چمک ماند پڑ گئی ہے ، ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے کرکٹ کو ترقی ملی لیکن دوسری طرف زیادہ ٹی ٹونٹی میچز سے معیاری کرکٹرز ملنا بند ہورہے ہیں ۔