نوجوان امریکی فٹبالر لڑکیوں کو فائرنگ سے بچاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

بدھ 23 دسمبر 2015 15:40

نوجوان امریکی فٹبالر لڑکیوں کو فائرنگ سے بچاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو ..

نوکس ویلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23دسمبر- 2015ء) امریکہ میں نوجوان فٹ بال کھلاڑی تین لڑکیوں کو فائرنگ سے بچاتے ہوئے خود اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینسی کے شہر نوکس ویلی میں 15 سالہ مقامی فٹ بالر زیوین ڈوبسن تین لڑکیوں کا فائرنگ سے دفاع کرتے ہوئے مارا گیا ۔ مقامی پولیس سربراہ کے مطابق 23 سالہ برینڈن پیری نے اپارٹمنٹ میں موجود اپنی والدہ 46 سالہ لیزا پیری کو نشانہ بنایا اور پھر ساتھیوں کے ہمراہ ہمسائے کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی جہاں زیون ڈوبسن لڑکیوں کی ڈھال بنا اور انہیں بچاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔