پروین شاکر کا 21واں یوم وفات ہفتہ کو منایا جائے گا

بدھ 23 دسمبر 2015 15:57

پروین شاکر کا 21واں یوم وفات ہفتہ کو منایا جائے گا

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) لطیف جذبات کو لفظوں کا پیرہن دینے والی پروین شاکر کا 21واں یوم وفات 26 دسمبر بروزہفتہ کو منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

خوشبو ، صد برگ ، خود کلامی ، انکار ، ماہ تمام سمیت درجنوں شعری مجموعہ کلام کی مصنفہ پروین شاکر خواتین کی انتہائی ہر دلعزیز شاعرہ تھیں ۔ پروین شاکر 24نومبر1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ و ہ ٹریفک کے ایک حادثہ میں اپنا سفر زیست تمام کرتے ہوئے مالک حقیقی سے جا ملیں۔

متعلقہ عنوان :