تعطیلات کے دوران بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک رکھنے کی ہدایت

بدھ 23 دسمبر 2015 15:59

تعطیلات کے دوران بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک رکھنے ..

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء)بینک دولت پاکستان نے (کل) جمعرات سے شروع ہونے والی 4 تعطیلات کے دوران تمام بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اور تمام شیڈولڈ و کمرشل بینکوں کے حکام سے کہاہے کہ وہ (کل) جمعرات سے اتوار کی رات تک اپنی اے ٹی ایم مشینوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ اور ان میں کرنسی کاسٹاک بھی رکھاجائے تاکہ بینکوں کے کھاتہ داران کو ان تعطیلات میں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔