لاہور کی سڑکوں پر گھومتا تمام سفری آسائشوں سے آراستہ آٹو رکشہ عوام کی توجہ کا مرکز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 16:05

لاہور کی سڑکوں پر گھومتا تمام سفری آسائشوں سے آراستہ آٹو رکشہ عوام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : لاہور کی سڑکوں پر گھومتا تمام سفری آسائشوں سے آراستہ ایک آٹو رکشہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے . اس آٹو رکشہ میں تمام سفری سہولیات موجود ہیں.

(جاری ہے)

آٹو رکشہ میں سفر میں بھوک لگنے کی صورت میں آپ چپس کے پیکٹس سمیت دیگر کھانے کی اشیا بھی خرید سکتے ہیں، جبکہ آٹو رکشہ میں پانی ، وائر لیس، پی سی او اور ڈش جیسی سہولیات بھی موجود ہیں. اس منفرد رکشے کے مالک نے بتایا کہ جب کوئی سواری رکشے میں آتی ہے تو کرائے کے لیےبحث کرتی ہے لیکن رکشے میں موجود سہولیات دیکھتے ہی اُترتے ہوئے مقررہ کرائے سے 50 یا 100 روپے زائد ہی دے کر جاتی ہے. لاہور کی سڑکوں کی زینت بنے اس آٹو رکشہ میں موجود سفری سہولیات آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :