کروڑوں روپے کی جیوٹ بوریاں فروخت کرنے کا وزارت خوراک پنجاب میں نیا سکینڈل

بدھ 23 دسمبر 2015 16:25

کروڑوں روپے کی جیوٹ بوریاں فروخت کرنے کا وزارت خوراک پنجاب میں نیا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) وزارت خوراک پنجاب کے کرپٹ بیورو کریسی نے کروڑوں روپے کی باردانہ (بوریاں ) فروخت کرنے کا ایک نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے ۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یٰسین نے تحقیقات کی بجائے معاملہ کو دبا کر خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ پنجاب حکومت نے کسانوں کے لئے اربوں روپے کا بار دانہ ہر سال خریدتی ہے لیکن یہ بوریاں کسانوں تک پہنچنے کی بجائے افسران اوپن مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں بار دانہ فروخت سکینڈل کا انکشاف ایک دستاویزات میں کیا گیا ہے جس کی بنا پر سیکرٹری خوراک اور وزیر خوراک پنجاب کیخلاف اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں یہ کرپشن تحقیقات آڈٹ رپورٹ 2014ء کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب کے اپنی دستاویزات کے مطابق کروڑوں روپے کی جیوٹ بوریوں کا ریکارڈ انوینٹری رجسٹرڈ میں بھی نہیں ہیں اور بوریاں خریدنے اور متعلقہ سنٹرز کو فراہم ہی نہیں کی گئیں رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول مظفر گڑھ پر 8.4 ملین روپے کی جیوٹ بوریاں فروخت کرنے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چنیوٹ پر بھی کئی ملین روپے کی جیوٹ بوریاں مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ہے آڈٹ حکام نے اس کرپشن کی وجہ وزارت کے اندر سیکرٹری کا مالی ڈسپلن قائم نہ کرنا بتایا ہے وزارت خوراک کے افسران نے تحقیقاتی افسران کے ساتھ تعاون کرنے کی بجائے معاملے کو دبانے کو ترجیح دے رکھی ہے

متعلقہ عنوان :