سندھ ہائی کورٹ، ایان علی کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر سماعت 15 جنوری تک ملتوی

بدھ 23 دسمبر 2015 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء ) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سندھ ہائیکورٹ میں سپر ماڈل ایان علی کی ای سی ایل سے نام داخل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ہے ،جسمیں ایان علی عدالت میں موجود تھیں انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالت سے میری ضمانت ہوچکی ہے مجھے بیرون ملک جانا ہے ای سی ایل سے نام ہٹایا جائے ، ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے کہا کہ ایان علی کی والدہ بیمار ہیں ان کے بیرون ملک بزنس رابطے خراب ہو رہے ہیں، حکومت ہمیں خوار کر رہی ہے۔

فرقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ۔

متعلقہ عنوان :