اسپتال میں مریض کی عیادت، ڈاکٹر نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو باہر کا راستہ دکھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 16:34

اسپتال میں مریض کی عیادت، ڈاکٹر نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء): پاکستان کے شہر کراچی میں سول اسپتال میں 10 ماہ کی بچی بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول کی بھینٹ چڑھ گئی . پروٹوکول دئے جانے کا رواج محض پاکستان ہی میں دیکھنے میں آتا ہے جس کے باعث متعدد افراد اسی پروٹوکول کی نذر ہو جاتے ہیں.

(جاری ہے)

برطانوی عوام اپنے حکمرانوں یا رہنماؤں کو کسی قسم کے پروٹوکول دینے کی روادار نہیں ہے اس کی بہترین مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو اسپتال میں عیادت کے لیے گئے اور مریض سے مقررہ وقت سے زیادہ گفتگو کرنے پر ڈاکٹر نے انہیں ڈانٹ پلا کر باہر جانے کے لیے کہا .

بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول کی وجہ سے 10 ماہ کی بسمہ کی جان جانے کے بعد مثال کے طور پر ڈیوڈ کیمرون کی اسپتال میں بنی اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیا جا رہا ہے . ڈیوڈ کیمرون کا بغیر پروٹوکول اسپتال آنا اور ڈاکٹر کے کہنے پر بغیر مزاحمت کیے باہر چلے جانے کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: