آئی او سی کی مداخلت، اکرم ساہی نے پی او اے کا قبضہ چھوڑ دیا

بدھ 23 دسمبر 2015 16:37

آئی او سی کی مداخلت، اکرم ساہی نے پی او اے کا قبضہ چھوڑ دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) آئی او سی کی مداخلت پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی متوازی تنظیم کے نام نہاد صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے پی او اے ہاوس کا قبضہ چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

پی او اے کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے معاہدے کے مطابق پی او اے کی عمارت اور دفاتر کا قبضہ واپس ملنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بلڈنگ کے دفاتر کی حالت خاصی خراب ہونے کے ساتھ ریکارڈ اور اہم اشیا وہاں سے غائب ہیں۔ ۔