پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے ، نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئیگا ، آصف اقبال

بدھ 23 دسمبر 2015 16:37

پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے ، نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئیگا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آصف اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا ملک میں انعقاد خوش آئند ہے اس سے پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مددملے گی اور نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئیگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا پاکستان سپر لیگ کو خوش آئند قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔ ڈومیسٹک لیول کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے کھیلنے کے مواقع ملیں گے جس سے ان کی کارکردگی بہتر ہوگی

متعلقہ عنوان :