نیشنل ٹین پین بولنگ چیمپئن شپ 2015سیکورٹی خدشات کے باعث ملتوی

بدھ 23 دسمبر 2015 16:37

نیشنل ٹین پین بولنگ چیمپئن شپ 2015سیکورٹی خدشات کے باعث ملتوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء)25 دسمبر سے شروع ہونے والے9th نیشنل ٹین پین بولنگ چیمپئن شپ 2015 کو سیکورٹی خدشات کی بناء پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعجاز الرحمان سیکرٹری جنرل پاکستان ٹین پن باوٴلنگ فیڈریشن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اس چیمپئن شپ کو 25 دسمبر 2015 کی بجائے 25 جنوری 2016 کو لیژر سٹی بولنگ کلب صفہ گولڈ مال اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔