نیب کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آفس پردوبارہ چھاپہ ،ریکارڈ تحویل میں لے لیا

بدھ 23 دسمبر 2015 17:16

کرچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آفس پردوسرے دن چھاپہ مارااورریکارڈ تحویل میں لے لیا،نیب ذرائع کے مطابق نیب نے بدھ کودوسرے دن بھی کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آفس پرچھاپہ مارا اورریکارڈ کی ہزاروں فائیلیں تحویل میں لے لیں،ذرائع کا کہنا ہے ، نیب حکام نے ماسٹر پلان کے دفتر، ایچ آر کے دفتر سے ریکارڈ تحویل میں لینے کے ساتھ ساتھ ، ٹی ایچ او نارتھ کراچی اور ٹی ایچ او گلشن اقبال کے دفتر میں بھی پوچھ گچھ کی ۔

(جاری ہے)

منگل کوبھی نیب نے ایس بی سی اے کے آفس پرچھاپہ ماراتھااورکرپشن وچائنہ کٹنگ کے الزام میں ڈپٹی ڈائریکٹر کوحراست میں لیاتھا۔

متعلقہ عنوان :