کراچی : معصوم بسمہ کی نماز جنازہ لیاری کے گبول پارک میں ادا کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 18:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : پروٹوکول کے بھینٹ چڑھ جانے والی معصوم شیر خوار 10 ماہ کی بچی بسمہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بسمہ کی نماز جنازہ لیاری کے گبول پارک میں ادا کی گئی جس میں علاقہ مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بسمہ کے نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی رہنما یا سندھ حکومت کا کوئی عہدیدار شریک نہیں ہوا. بسمہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اور سسکیوں میں میوہ شاہ قبرستان میں سپُردٍ خاک کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :