سندھ بجٹ سے 80 ارب سالانہ آصف زرداری وصول کر رہے ہیں،ذوالفقار مرزا

بدھ 23 دسمبر 2015 18:30

سندھ بجٹ سے 80 ارب سالانہ آصف زرداری وصول کر رہے ہیں،ذوالفقار مرزا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بجٹ میں سے 80 ارب روپے سالانہ سابق صدرآصف زرداری نے وصول کر رہے ہیں ۔سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کے ذمہ یہ ڈیوٹی ہے کہ وہ سندھ بجٹ میں سے 14 فیصد آصف علی زرداری کو دیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کوئی نہیں چلا رہا لیکن مزے آصف زرداری لوٹ رہا ہے سندھ حکومت کا ہر منٹ کروڑوں روپے کا ہے۔ سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کے ذمہ یہ ڈیوٹی ہے کہ وہ سندھ بجٹ میں سے 14 فیصد آصف علی زرداری کو دیں جو کہ تقریباً 80 ارب روپے سے زیادہ بنتا ہے جو وزیر خزانہ سالانہ ان کو دے رہے ہیں یہ ایک منسٹری کا حصہ ہے۔ سندھ حکومت کے ہر شعبے میں کرپشن ہے اور اس کرپشن کا 80 فیصد حصہ آصف علی زرداری کو جاتا ہے اور 20 فیصد وزراء ، سیکرٹریوں اور نچلے عملے میں تقسیم کیا جاتا ہے