آصف علی زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ ہ سے ٹیلی فونک رابطہ

بدھ 23 دسمبر 2015 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں پروٹوکول کے باعث دس ماہ کی بچی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوء 72گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پروٹوکول کے باعث دس ماہ کی بچی کی ہلاکت کانوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کردی اور کہا کہ کمیٹی 72گھنٹوں میں واقع کی رپورٹ دے انہوں نے کہا کہ واقع کی مکمل تحقیقات کی جائے سندھ کے ہر شہری کی جان عزیز ہے انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئند ہسپتالوں میں ایسی تقریبات نہ منعقد کی جائیں جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا پیش آئے

متعلقہ عنوان :