ترک فورسزکی کردعلیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری،127عسکریت پسند ہلاک

بدھ 23 دسمبر 2015 19:05

ترک فورسزکی کردعلیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری،127عسکریت پسند ہلاک

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) ترک ٹینکوں نے علیحدگی پسند کرد ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیاجس کے دوران 127عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، جنوب مشرقی ترک علاقے چیزری میں جاری ان تازہ جھڑپوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی گئی ہے، ترک فوج کی بمباری کے نتیجے میں 23 عام شہری بھی مارے گئے، دریں اثناء کرد اکثریتی علاقے دیار باقر میں نافذ کرفیو کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل ایک 16 سالہ لڑکا گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک فوج نے بتایاکہ کرد باغیوں کے خلاف جاری اس آپریشن میں 127 عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ترک علاقے چیزری میں جاری ان تازہ جھڑپوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی گئی ۔ دوسری جانب کرد باغیوں کا کہنا ہے کہ ترک فوج کی بمباری کے نتیجے میں 23 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ دریں اثناء کرد اکثریتی علاقے دیار باقر میں نافذ کرفیو کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل ایک 16 سالہ لڑکا گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :