ضرب عضب کی کامیابیوں میں پاک فوج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی بدھ 23 دسمبر 2015 19:17

ضرب عضب کی کامیابیوں میں پاک فوج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے: آرمی چیف ..
فاٹا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23دسمبر 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ہ ضرب عضب کی کامیابیوں میں پاک فوج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاٹا میں یوتھ سپورٹس فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا تھا کہ وہ فاٹا کے غیور اور بہادر نوجوانوں کے درمیان میں موجود ہیں۔ ہماری قوم ایک عرصے سے دہشت گردی کیخلاف لڑ رہی ہے۔ ضرب عضب کی کامیابیوں میں پاک فوج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پاک چین راہداری منصوبہ پاک فوج اور قوم کی قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم استحکام پاکستان کے سفر پر گامزن ہیں۔