وزیر اعلی شہباز شریف کا عام ویگن میں بیٹھ کر نئی سٹرک پر چار کلو میٹر طویل سفر

سفر کے دوران کوئی جمپ نہیں لگا ،سٹرک کا اعلی معیار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ،شہباز شریف

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 23 دسمبر 2015 19:27

وزیر اعلی شہباز شریف کا عام ویگن میں بیٹھ کر نئی سٹرک پر چار کلو میٹر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔23 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف گزشتہ روزواہنڈو ،کامونکی میں ”پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے “پروگرام کے تحت بننے والی نئے سٹرک کا افتتاح کرنے کے بعد عام ویگن میں بیٹھ گئے اور انہوں نے ویگن میں بیٹھ کر نئی سڑک پرچارکلو میٹر تک کا سفر کیا-وزیر اعلی نے سڑک کی تعمیر کے اعلی معیار کا اپنی تقریر میں ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے 20،25برس سے کمر کا عارضہ ہے اور جمپ لگنے سے کمر کی تکلیف بڑھتی ہے لیکن جب میں نے اس نئی سٹرک پر سفر کیا توکوئی جمپ نہیں لگا -جس کی صرف ایک وجہ ہے کہ سٹرک کی تعمیر کا معیار انتہائی اعلی ہے -اور مجھے خوشی ہوئی ہے کہ قومی وسائل منصوبوں پر ایمانداری سے استعمال ہو رہے ہیں -وزیر اعلی نے اپنی تقریر کے آغاز میں مسلمانوں کو عید میلاد النبی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور آپ کی بنیاد تعلیمات یہ ہیں کہ لوگوں کو انصاف دو ،کسی کا حق مارو نہ چھینواور ہر سطح پر انصاف کا بول بالا ہو -مالی وسائل ان پر خرچ کرو جو ان کے حقدار ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ عید میلاد النبی کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں میں آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیے-

متعلقہ عنوان :