آرمی چیف نے خیبرایجنسی میں نئے اسٹیڈیم کے قیام کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 دسمبر 2015 19:45

آرمی چیف نے خیبرایجنسی میں نئے اسٹیڈیم کے قیام کا اعلان کردیا
خیبرایجنسی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23دسمبر 2015 ء) آرمی چیف نے خیبرایجنسی میں نئے اسٹیڈیم کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے خیبرایجنسی میں نئے اسٹیڈیم کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یوتھ سپورٹس فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فاٹا کے نوجوان اپنی قابلیت بیرون ملک بھی منوا چکے ہیں۔نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے اور نکھارنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ آرمی چیف نے اس موقع پر علاقے کے نوجوانوں کیلئے خیبرایجنسی میں ایک نئے اور جدید اسٹیڈیم کے قیام کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :