ٹنڈوالہیار، گھاس کاٹنے کے تنازعے پرکلہاڑیوں کے وار کرکے 37سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا

بدھ 23 دسمبر 2015 19:49

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) کھیتوں میں گھاس کرنے پر زمیندار اور مزدور میں جھگڑا کلہاڑیوں کے وار کرکے 37سالہ نوجوان چیتن کو قتل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تعلقہ چمبڑ کے گوٹھ صدیق ساند میں زمیندار لیاقت خاصخیلی کی زمین پر چیتن ولد نارو کولھی گھاس کرنے کیلئے گئے جہاں پر دونوں میں ٹکرار ہوگیا ۔اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈنڈوں اور کھونسوں کا آزدانہ استعمال شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جس پر زمیندار لیاقت خاصخیلی نے چیتن کولھی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ۔جس کے بعد زخمی کو سول اسپتال لایا گیا جہاں پر زخمی زخموں کے تاب نہ سہتے ہوئے چل بسا۔جبکہ زمیندار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔بعدازاں لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی ۔جنہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔آخری اطلا ع موصول ہونے تک مذکورہ شخص کے قتل کا مقدمہ چمبڑ تھانے پر درج کرلیا گیا ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس نے مقدمے پر کاروائی کرتے ہوئے جوابدار لیاقت خاصخیلی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :