حکومت سے ڈرگ ریگو لیٹری اتھا ر ٹی کے ایس آر او واپس لینے کی اپیل کی ہے،عامر اقبال زم زم
ایس آر اوسے غریب عوام علا ج ومعالجے سے محروم ہو جا ئے گی،سینئر وائس چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیٹی ایف پی سی سی آئی
بدھ 23 دسمبر 2015 21:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی مجلس قائمہ برائے ہیلتھ کےئر کمیٹی نے حکومت سے ڈرگ ریگو لیٹری اتھا ر ٹی آف پاکستان کے جاری کر دہ (ایس آر او)2014(1)SRO/2014کو واپس لینے کی اپیل کی ہے ۔ اس با ت کا اظہار ایف پی سی سی آئی کی ہیلتھ کیئر کمیٹی کے سنیئر وائس چےئر مین عامر اقبال زم زم نے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملا قا ت میں کیا جس کی سر بر ا ہی آصف عز ید اکھا ئی سینئر وائس چیئرمین نے کی ۔
عامر اقبال زم زم نے مزید کہا کہ انہوں نے پہلے ہی سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شر یف اور وفا قی وزیر خزانہ جنا ب اسحا ق ڈار کوبھی اس بات پہ زور دینے کو کہا ہے کہ بیا ن کر دہ ایس آر اوکو واپس لیاجائے کیو نکہ ایس آر اوکی وجہ سے غریب عوام علا ج ومالجے سے محروم ہو جا ئے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پہ زور دیا کہ ہو میو پیتھک،ہر بل اور حکیمی ادویات علاج میں کم قمیت پہ دستیاب ہیں۔
جس سے بڑی تعداد میں عوام فا ئدہ اٹھا تی ہے مگر بیان کر دہ ایس آر او کے ذریعے ایسی تما م ادویات کی درآمد ادپہ پا بندی عا ئد ہو جائے گی۔انہوں نے حکومت سے کہاکہ حکومت فا ر مہ کمپنیوں کی قیمتوں کو ریگولیرائز کرے، لائسنس کے اجرا کومعمول کا حصہ بنائے اور متبادل نیوٹیو میڈیسن کو عوام کی پہنچ میں لے کے آئے۔انہوں نے بتایا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں تما م قسم کی ادویات کو سپورٹ کیا جاتا ہے کیو نکہ ان کی فوقیت انسا نی زندگی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈی آر اے کی میٹنگ میں صرف چند اشخا ص کو بھی دعوت دی جاتی ہے جس میںPharma OTC Importenشامل نہیں کیا جا تا اور پی سی ڈے اے کے کسی بھی نما ئندے کو نہیں بلا یا جا تا۔عامر اقبال زم زم نے 190ملین عوام کی صحت کا بیڑا اٹھا تے ہو ئے کہا کہ حکومت اورDRAفوری طور پر 1)2014 SRO/ 2014(کو واپس لے اور فارمہ انڈسٹری کو غریب عوام کی پہنچ میں لائےمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
-
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
-
آئی ایم ایف کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.