کراچی ،ایل جی الیکٹرانکس کا اولیڈ ٹی وی کو فروغ دینے کیلئے آن لائن ویڈیو مہم کا آغاز

بدھ 23 دسمبر 2015 21:21

کراچی ،ایل جی الیکٹرانکس کا اولیڈ ٹی وی کو فروغ دینے کیلئے آن لائن ویڈیو ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اولیڈ ٹی وی کو فروغ دینے آن لائن ویڈیو مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس مہم میں مشہور ہالی ووڈ فلم بیٹ مین کے خالق مائیکل اسلان (Michael Uslan ) اور فنکارہ کیتھے کلین (Kathy Klein ) نے روایتی ٹی وی کے مقابلے میں اولیڈ ٹی وی سے ملنے والے بہترین خصوصیات پر اظہار خیال کیا ہے۔

1989 سے اب تک بیٹ مین فلم کی آٹھ فلموں میں گہرے رنگ استعمال کئے گئے ہیں۔ ہالی ووڈ پروڈیوسر مائیکل اسلان تصویری کہانی کے ذریعے مختلف اقسام کے کالے رنگوں کے درمیان فرق کی اہمیت اجاگر واضح کرتے ہیں۔ ان کے مطابق سنیما کی طویل تاریخ میں کالے رنگ کا علامتی استعمال داستان گوئی کی بنیاد ہے اور طویل دورانئے کی فلم پر توجہ کے لئے بنیادی طور پر کالے رنگ کے شیڈز کے درمیان ٹی وی پر فرق کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکل اسلان نے ایل جی اولیڈ ٹی وی کی لامتناہی شرح کانٹراسٹ کی تعریف کی جس پر مکمل طور پر اصلی کالا رنگ ممکن ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ فلمیں جیسے بیٹ مین سیریز کو اولیڈ ٹی وی پر زیادہ بہتر انداز سے دیکھا جاسکتا ہے۔ بہترین کالا رنگ بہترین رنگ کا آغاز ہے۔ معروف ڈیزائنر کیتھے کلین نے بھی اولیڈ کے بھرپور رنگوں کے امتزاج کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

دنیا بھر میں اپنے فن پاروں سے پہچانی جانے والی کیتھی کلین کا کہنا ہے کہ ان کے فن پاروں، منتشر رنگوں اور ڈیزائن کے مختلف فارمیٹس کو محفوظ بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ لیکن اولیڈ ٹی وی کے ساتھ کام کرنا واقعی دلچسپی کا باعث تھا کیونکہ یہ میرے آرٹ اور فن پاروں کو انتشار سے محفوظ رکھتے ہوئے دکھانے کی استطاعت رکھتا ہے۔ اولیڈ کا ڈسپلے واقعی حقیقی معلوم ہوتا ہے اور ایسے ڈسپلے سے میرے آرٹ کے کام کے حقیقی رنگوں کی درست انداز سے عکاسی ہوتی ہے

متعلقہ عنوان :