بسمہ کی موت پر دلی صدمہ ہوا،خود تحقیقات کروں گا،بلاول

بدھ 23 دسمبر 2015 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بسمہ کی موت انتہائی تکلیف دہ ہے دلی صدمہ ہوا ہے‘ میدیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ بسمہ کی موت کی خود تحقیقات کروں گا۔ ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔