کراچی ، عمان ایئر ایک بار پھر کامیابیوں کا جشن منائے گی

بدھ 23 دسمبر 2015 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن عمان ایئر ایک بار پھر اپنی کامیابیوں کا جشن منارہی ہے، تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹریول ایوارڈ2015میں عمان ایئر کو اس سال بھی دو اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع میسر آیا ہے، ورلڈ ٹریول ایوارڈز2015دنیا کی بہترین اکانومی کلاس سروس ہونے کا اعزاز عمان ایئر کو دیا گیا ہے جبکہ سلطنت عمان کے مسقط ایئرپورٹ کا شمار بین الاقوامی سطح پر دنیا کے سب سے خوبصورت اور پر کشش ائیر پورٹ میں کیا گیا ہے ۔

عمان ایئر لائن کو ان اعزازات سے مازاگن ساحل سمندراور گلف ریسورٹ ،مراکش میں منعقد ہ ریڈ کارپٹ کی تقریب میں نوازا گیا۔

(جاری ہے)

مہمانوں کا پر جوش استقبال کرتے ہوئے اومان ایئر کے چیف ایگزیکٹیو پال جارج وچ کا کہنا تھا کہ ہم ان قیمتی اعزازات کو حاصل کرکے بے انتہا خوشی محسوس کررہے ہیں،عمان ایئر لائن اپنے اس ترقی کے سفر کو جاری رکھے گا اور آئندہ بھی سروس کے ذریعے مسافروں کی خدمت کرتے رہیں گے،مسقط انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں موجود اومان ایئر کی بزنس کلاس لانچ آرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج لئے ان تما سہولیات پر مشتمل ہے جو مسافروں کی آسانی کے پیش نظر مہیا کی گئی ہیں،خوبصورت لاونج،سہولیات سے بھرپور خواتین اور مردوں کیلئے علیحدہ کمرے،نماز کی جگہ،مساج روم اور بزنس میٹنگ کیلئے کانفرنس ہال پر مشتمل ہے،واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مسقط میں موجود عمان ایئر بیس کا شمار ہپ منک کے20 بہترین ایئر پورٹ لاونج کی فہرست میں کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :