کراچی،وفاق نے رینجرز اخراجات بارے تفصیلات حکومت سندھ کو ارسال کردیں
وفاقی وزرات خزانہ نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری خزانہ سندھ کو جوتفصیلات ارسال کر دیں
بدھ 23 دسمبر 2015 21:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے رینجرز کے اخراجات کے بارے میں تفصیلات حکومت سندھ کو ارسال کردی ہیں بدھ کی شام وفاقی وزرات خزانہ نے چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری خزانہ سندھ کو جوتفصیلات ارسال کی ہیں اس کے مطابق وفاقی حکومت نے رینجرز کے اخراجات کے بارے میں طے شدہ فارمولا کے تحت بجٹ جاری کیا جو این ایف سی ایوارڈ کی رقم کے ساتھ جاری کیا گیا وفاقی حکومت نے بتایا ہے کہ 2013-14 ء میں پاکستان رینجرز کے لیے 7 ارب 60 کروڑ روپے بھیجے گئے 2014-15 ء میں رینجرز کے اخراجات کے لیے 8 ارب 50 کروڑ جاری کیے گئے اس طرح رواں مالی سال 2015-16 ء میں وفاقی حکومت نے رینجرز کے لیے 9 ارب روپے جاری کردیے ہیں جبکہ حکومت سندھ نے 2013-14 ء میں رینجرزپر 2 ارب 20 کروڑ خرچ کیے 2014-15 ء میں رینجرز پر 2 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کیے اور رواں مالی سال رینجرز پر 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے ہیں اس طرح رینجرز پر آنے والے اخراجات کا حکومت سندھ 30 فیصد جبکہ 70 فیصد وفاقی حکومت برداشت کررہی ہے اس لیے وفاقی حکومت نے رینجرز کی مدت میں 60 روز کا خودہی اضافہ کردیا ہے کیونکہ رینجرز پر زیادہ خرچہ وفاقی حکومت کررہی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.