سندھ حکومت کا رینجرز کے خصوصی اختیارات بارے قرار داد پر وزیراعظم ، وزیر داخلہ کو اعتماد میں لینے اور وفاقی حکومت کے خلاف عدالت نہ جانے کا فیصلہ
بدھ 23 دسمبر 2015 22:16
کر اچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء )سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کے معاملہ پر وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے خلاف فی الحال عدالت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور خاص طور پر 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور کرسمس کے موقع پر صوبے اور خاص طور پر کراچی میں کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس کے دوران وزیر داخلہ سندھ اور مشیر قانون نے سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کے حوالے سے صوبائی اسمبلی سے منظور کی جانے والی قرارداد کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو خط لکھا جائے گا انہیں صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کے معاملے پر اعتماد میں لیا جائے گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.