اسلام آباد ، بلدیاتی نظام میں خواتین کی 8مخصوص نشستیں بڑھا دی گئیں، مجموعی تعداد 17ہو گئی

بدھ 23 دسمبر 2015 22:16

اسلام آباد ، بلدیاتی نظام میں خواتین کی 8مخصوص نشستیں بڑھا دی گئیں، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) اسلام کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی 8مخصوص نشستیں بڑھا دیں جس کے بعداسلا آباد میں مخصوص نشستوں کی مجموعی تعداد 17ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی 8مخصوص نشستیں بڑھا دی ہیں جس کے بعد اسلا آباد میں مخصوص نشستوں کی تعداد 17ہو گئی ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو مل گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن 77ممبران پر مشتمل ہے جن میں سے 27کا انتخاب باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل خواتین کی 9نشستیں تھیں جو قواعد کے خلاف تھیں، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو غلطی کی درستگی کیلئے خط لکھا تھا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن اس سلسلے میں شیڈول جلد جاری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :