سراج الحق کا کراچی میں بلاول کے پروٹوکول کی وجہ سے معصوم بچی کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار،سپریم کورٹ سے ہر قسم کے سرکاری پروٹوکول پر فوری پابندی عائد

بدھ 23 دسمبر 2015 22:20

سراج الحق کا کراچی میں بلاول کے پروٹوکول کی وجہ سے معصوم بچی کی ہلاکت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کراچی میں بلاول کے پروٹوکول کی وجہ سے معصوم بچی کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر قسم کے سرکاری پروٹوکول پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے ۔

(جاری ہے)

پروٹوکول کی وجہ سے بڑے شہروں میں عوام کو شدید پریشانی اور مصیبت کا سامنا کرنا پڑتاہے اور جب تک شہزادوں کی شاہی سوارگزر نہیں جاتی ایمبو لینس میں مریض بھی تڑپتا رہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پروٹوکول کی لعنت انگریز وں نے اپنے رعب اور دبدبے کو قائم رکھنے کیلئے شروع کی تھی مگر ہمارے ذہنی غلام حکمران آج تک اس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔سراج الحق نے بچی کے خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔